Social

پاک افغان سرحد پرباب دوستی 12 ویں روز بھی بند

پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باوجود باب دوستی 12 ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کےلئے بند ہے،باب دوستی کھولنے اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کےلئے باہمی رابطے جاری ہیں۔چمن بارڈر کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دو طرفہ تجارت معطل ہے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار افغان شہریوں کو پاسپورٹ پر افغانستان جانے کی اجازت برقرار ہے۔ اب تک 100 سے زائد افغان شہری واپس جاچکے ہیں۔کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں بدستور سیکورٹی فورسز موجود ہیں جہاں ابھی تک مردم شماری کا آغاز نہیں ہوسکا جبکہ شہری علاقوں میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے۔آئی جی ایف سی کی جانب سے افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں امدادی اشیاء کی تقسیم جاری ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv