Social

سائیکل پرحج کیلئے جانے والا پاکستانی نوجوان مدینے پہنچ گیا،مکہ کا سفرساٰیئکل پر کرکے عمرہ کی ادائیگی کروںگا، ثاقب رحمان

مدینہ منورہ (نیوزڈیسک) پاکستانی نوجوان حج بیت اللہ کی نیت سے 85 دنوں میں سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹرکا سفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسول پر حاضری دی۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے ثاقب کا پرتپاک استقبال کیا، ثاقب رحمان کے مطابق مدینہ پہنچ کر دِلی اور روحانی سکون میسر ہوا ہے۔ ثاقب کا ارادہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv