Social

وزیراعظم کا ترک صدر کیلئے آموں کا تحفہ،مجھے معلوم ہے پاکستانی آم بہت لذیذ ہوتے ہیں ، ترک صدر ایردوان کا مسکراتے ہوئے جواب

استنبول (نیوزڈیسک) آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کیلئے لایا ہوں، وزیراعظم نے ترک صدر کو آموں کا تحفہ پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بات کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی آم بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ایردوان کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی تسلیم کر لی وزیراعظم نے ترک صدر کی اہلیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے آم اپنی بہن کیلئے لایا ہوں۔

وزیراعظم کی یہ بات سن کر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بات کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی آم بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے سرمایہ کار، صنعت کار، اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان اور اہم کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔
مختلف شخصیات سے اپنی ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے ان سے توانائی، متبادل بالخصوص شمسی توانائی، تعمیرات، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی تاریخی برادرانہ دوستی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سہولیات دے رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv