Social

کابل سے پاکستان آنیوالی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

کابل (نیوزڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان ( سی اے ای) نے کابل سے آنے والی تمام پروازوں کی فضائی رہنمائی کے لیے اقدامات مکمل کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیر ٹریفک کنٹرولر کی عدم دستیابی پر سی اے اے نے کابل سے آنے والی تمام پروازوں کی فضائی رہنمائی کے لیے اقدامات کرلیے ہیں اور اس ضمن میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ کابل سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے 15 منٹ قبل تمام ائیرلائنز کے کپتان ائیرٹریفک کنٹرول سینٹر سے رابطہ کریں۔جاری نوٹم میں کہا گیا کہ فریکوئنسی کے ذریعے طیاروں کے کپتانوں کو پاکستانی فضائی حدود میں رہنمائی فراہم کی جائیگی۔مزید برآں سی اے اے نیاسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطے کے لیے فریکوئنسی جاری بھی کردی ہے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv