Social

مزید چارخطرناک دہشت گردوں کو پھانسی

کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والےچارمزید خطرناک دہشت گردوں کوپھانسی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں احمد علی، اصغرخان، ہارون رشید اور گل رحمان کو آج صبح پھانسی دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گردشہریوں اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں کو بھی تباہ کیا تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں کیس چلایا گیا جہاں انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv