بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف تحریک انصاف کےاحتجاج کے دوران کارکن واپڈا ہاؤس کا دروازہ زبردستی کھول کر اندر گھس گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج پشاور میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، جس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کارکن واپڈا ہاؤس پہنچے۔احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے بعض کارکن دیواریں پھلانگ کر واپڈا ہاؤس میں داخل ہوگئے، مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
Comments