Social

امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 11 ماہ کے دوران ایک فیصد اضافہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 2.825ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.80 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مئی میں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 257 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مئی کے 235 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 10 فیصدزیادہ ہے، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں امریکا سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv