دمام(نیوزڈیسک) دو روز سے کنگ فہد ایئرپورٹ دمام میں پھنسے پاکستانیوں کا حوصلہ جواب دینے لگا، عید قرباں کی چھٹیوں پر اپنوں کی ساتھ عید منانے کی خواہش میں سعودی عرب سے نکلے پاکستانی فلائٹ نہ ہونے کے باعث دو روز سے ایئرپورٹ پر پھنس کر رہے گئے ہیں، دمام ایئرپورٹ پر تین سو سے زائد مسافروں نے پی آئی اے کی فلائٹ سے پاکستان آنا ہے لیکن دس دن کی چھٹیوں پر نکلے اوورسیز پاکستانیوں کے دو دن ایئرپورٹ پر ضائع ہوگئے
دمام ایئرپورٹ پر پھنسے مسافروں کا کہنا ہے کہ آج دوسرا دن بھی ضائع ہوگیا مگر فلائٹ کا کچھ پتہ نہیں جبکہ پی آئی اے کے مینیجر شفیق صاحب پوچھنے پر مسافروں سے بدسلوکی کرتے ہیں، مسافروں نے مزید بتایا کہ انہوں نے 2600 سے 3500 سعودی ریال تک کی ٹکٹیں خریدی ہیں جو کہ اکثر مسافروں کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ہے، نیز ایئرپورٹ پر دو روز سے صرف پانی دے کر انتظار کرنے کو کہا جارہا ہے۔
Comments