Social

ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی 1 ہی دن میں بہت بڑی کمی

لاہور (نیوزڈیسک) ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی 1 ہی دن میں بہت بڑی کمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈالر کے علاوہ یورو، پاؤنڈ، اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سعودی ریال 3.70 روپے کی کمی سے 71.70 روپے کا ہوگیا، جبکہ اماراتی درہم بھی 6.30 روپے کی کمی سے 72.70 روپے کی سطح پر آ گیا۔
اسی طرح پاؤنڈ کی قیمت میں 13 روپے کی کمی سے 355 روپے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی، اور یہ 305 پر فروخت ہو رہا ہے۔ چیئرمین ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کے باعث ڈالر بیچنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر کی قدر 250 روپے تک آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاہدے کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جاری ہے، آج ڈالر کے انٹربینک نرخ مزید 10 روپے 55 پیسے کم ہوگئے۔ ین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پاکستانی روپے پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے 55 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 275.44 پر آگئی۔ انٹربینک مارکیٹ کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل گر رہی ہے، دو روز میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 روپے کمی ہوئی جس کے بعد آج مارکیٹ بند ہونے پر قیمت 279 روپے پر پہنچ گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv