Social

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات،دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے کے دور ان ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل محمد باقری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

نجی ٹی وی نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پرتپاک استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv