Social

چینی شخص نے ہزاروں شہد کی مکھیوں سے خود کوڈھانپ لیا

شہد کی مکھیوں اور اُن کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے لیکن چینی شخص کی ہمت کی داد دینی پڑے گی جس نے درجنوں نہیں بلکہ ہزاروں شہد کی مکھیوں سے خود کو ڈھانپ کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے۔جی ہاں،چین کے صوبےشین ڈونگ( Shandong) سے تعلق رکھنے والے شخص نے دنیا کو حیران کرنے کی ٹھانی اور چند ہی منٹ میں اپنے پورے جسم پر شہد کی مکھیاں کچھ اس انداز میں بٹھا لیں کہ سر سے لیکر پاؤں تک وہ شہد کی مکھیوں سے چھپ گیا۔اس دوران چینی جانباز سانس روکے بالکل سیدھا بیٹھا رہاکہ جیسے پتھر کا کوئی مجسمہ ہو۔خطروں کے کھلاڑی کے اس خطرناک کارنامے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور لوگ نے شہد کی مکھیوں کے رکھوالے کے ساتھ خوب تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv