Social

امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری ، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مدد کیلئے پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاشی بحالی اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کی حوصلہ افزائی کی۔
گزشتہ روز امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بات ہوئی۔بعد ازاںامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کیوزیرِ خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے ساتھ امریکا کی مفید شراکت داری کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لیے پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بلنکن نے معاشی بحالی اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کی حوصلہ افزائی کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی امریکا کی اہم ترجیح ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی منصوبوں، تجارت اور سرمایہ کاری سے پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv