Social

دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کے نئے گانے کی ویڈیو

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔ دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کری گئی ہے۔کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ ریڈیو کے بول پر مبنی یہ گانا کمال خان اور امت مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم 'ٹیوب لائٹ رواں سال عید کے موقع پر 23 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv