Social

ریسلنگ کا میلہ آج سے کراچی میں سجے گا

ریسلنگ کا میلہ آج سے کراچی میں سجے گا،19ریسلرزرِنگ میں اپنے داؤ پیچ آزمائیں گے۔ ایونٹ میں خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔پاکستان میں پہلی بار ہونے والے پرو ریسلنگ کے مقابلے کا افتتاحی میلہ کراچی میں آج لگنے جا رہا ہے جس میں 20 ممالک کے ریسلرز شریک ہوں گے ، ان میں سے بیشتر کراچی پہنچ بھی گئے ہیں۔پرو ریسلنگ کے یہ مقابلے انفرادی اور ٹیگ ٹیم پر مشتمل ہوں گے جبکہ خواتین ریسلرز کے درمیان بھی مقابلے ہوں ہیں۔دوسری جانب اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے کراچی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ٹینس کورٹ پر تین فٹ اُونچا بیس بائی بیس کا رِنگ بنایا گیا ہے، 6 ہزار تماشائی ایرینا میں ریسلنگ کے ان مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔کراچی کے بعد پروریسلنگ کا میلہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی لگے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv