کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوارن ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچنے کے لئے مالک مکان نے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ جمشید ٹاؤن میں جہانگیر روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا،جہاں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کردی، مالک مکان نے فائرنگ سے بچنے کیلئے چھت سے چھلانگ لگادی ،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حبیب نامی ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پڑوسیوں نے بتایا کہ واردات میں3 ڈاکو ملوث تھے، 2 ڈاکو گھر کے باہر تھے جبکہ ایک گھرمیں داخل ہواتھا۔ڈاکوگھرسےنقدی اورقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments