کرایم رپوٹر ( شکیل انور) صوبہ خیبر پختو نخواہ کے ضلع ٹانک کے علاقے ایفآر ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو انچارج سمیت3 افراد کو اغواء کرلیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق ایفآرٹانک میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوسرے روز گاوں پینگ کے علاقے دیوان بابا میں پولیو ٹیم انچاج ثناء اللہ پولیو ورکر رقیب اللہ اور خاصہ دار اہلکار پائیو گل کو نامعلوم مسلح افراد اغواءکرلیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو ورکر اور خاصہ دار اہلکار کو بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ پولیو انچارج کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ اس مقصد کےلیےآج قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ بھی طلب کیا گیا ہے۔
Comments