لندن (نیوزڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث شخص کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں۔ اس وقت کے چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے میں مصروف تھے،آج عمران خان کو بچانے کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔سب جانتے ہیں یہ شخص کرپٹ ہے اس نے ملک کو تباہ کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے اور عمران خان کو لانا ہے۔
مجھے نا اہل کرانے اور میری حکومت ختم کرنے کی کوشش کی گئی،ہمارا خلاف کیا کچھ نہیں کیا گیا؟۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا بٹگرام میں اساتذہ اور بچوں کی جان بچانے والے شاباش کے مستحق ہیں۔ یاد رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے لیگل ٹیم نے کام شروع کر دیا۔ لیگل ٹیم نواز شریف پر بنائے گئے کیسز پر عدالتوں میں ریلیف لینے پر غور کرے گی،لیگل ٹیم سابق وزیراعظم کی آمد پر حفاظتی ضمانت لینے کا بھی جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق وکلاء کی حتمی رائے کے بعد نواز شریف کو واپسی کی تاریخ دی جائے گی۔
مریم نواز اور حمزہ شہباز کو نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔ جبکہ نواز شریف نے کہا کہ میرا دل پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ جلد پاکستان میں عوام کے درمیان موجود ہوں گا،ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن جیتے گی اور حکومت بنائے گی۔
Comments