Social

لوئر دیر میں گرمی کی شدت، موسمی بیماریوں نے ڈیرے ڈال لیے

لوئر دیر میں گرمی شروع ہوتے ہی بالائی علاقوں میں موسمی بیماریاں زور پکڑ رہی ہے ۔ گرمی کے موسم میں الرجی کے وجہ سے خصوصا بچوں میں امراض چشم تیزی سے پھیل رہے ہیں۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ لوئر دیر کے بالائی علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ملیریا، پیٹ کے خرابی، الرجی اور امراض چشم نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے۔ ان بیماریوں سے زیادہ خال اور میدان کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ڈاکٹر پانی کے استعمال اور گندم کی موجود کٹائی کو ان بیماریوں کا سبب قرار دے رہے ہیں۔ یہاں پر موسم تبدیل ہورہا ہے گرمی کا سیزن ارہاہے اس وجہ سے بچوں اور بڑوں میں الرجی بہت کامن ہوئی ہے۔یہاں پر معائنہ نہ ہونے کے برابر ہے اور یہاں پر کوئی بھی اپنے انکھوں کا معائنہ نہیں کرتا ،جس سے موتیاں پک جا تا ہے۔آنکھوں اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے پاک فوج اور دیر ٹاسک فورس نے مل کر میدان اور خال کے علاقوں میں 2 روزہ فری آ ئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔کیمپ میں پہلی بار3 مختلف سرکاری اسکولوں میں بیماریوں سے بچائو کی مہم چلائی گئی۔والدین کو چاہئے کہ وہ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے ایک دفعہ چیک اپ ضرور کروائے پانی اور ہائی جین کا استعمال ذیادہ کریں۔کمانڈنٹ دیرٹاسک فورس کرنل خالد محمود شفیع نے طبی کیمپ میں مریضوں کو دیے جانے والے ادویات، عینک اور علاج معالجے کا جائزہ لیا۔موسمی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد سے ایک طرف بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے تو دوسری جانب عوام میں شعور اگاہی مہم کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv