Social

مراکش میں قیامت صغریٰ‘ زلزلے سے اموات 2 ہزار سے بڑھ گئیں، 3 روزہ سوگ کا اعلان

رباط (نیوزڈیسک) مراکش میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ امریکی خبر رساں ادارےکے مطابق مراکش کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کم از کم 2 ہزار 12 افراد ہلاک اور 2 ہزار 59 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جب کہ 14 سو سے زیادہ افراد کی حالت تشویشناک ہے، زلزلے کے باعث پہاڑوں میں موجود دیہاتوں اور قدیم شہروں میں مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، خوف کے باعث زیادہ تر لوگ اپنے گھروں کے باہر ہی رہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 120 سالوں میں مراکش میں یہ سب سے شدید ترین زلزلہ تھا، زلزلے کی شدت6.8ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سیاحتی شہر مراکش کے جنوب میں تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر کوہ اطلس میں تھا، زلزلے سے الحوز، مراكش، وورزازات، أزيلال، شيشاوة اور تارودان کے صوبوں اور میونسپلٹیز میںسب سے زیادہ نقصان ہوا، مراکش کی فوج نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مراکش کے زلزلہ زدگان کے لیے فوری امداد کا حکم دے دیا، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم و دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی پولیس کی امدادی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مراکش میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے فوری امداد بھیجیں، انہوں نے محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انیشیٹوز سے منسلک خیراتی اداروں کو مراکش میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امداد بھیجنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک ہوائی پل بنانے کا بھی حکم دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv