Social

اعزازچودھری کا ورلڈ افیئر ز کونسل سے خطاب، تھومس سوزی سے ملاقات

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے مذاکرات خود معطل کیے ہیں۔ بھارت آمادہ ہو تو پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔اعزاز چودھری نے یہ بات ورلڈ افیئر ز کونسل کے تحت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مذاکرات معطل ہونے سے باہمی تعلقات مزید خراب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے بل پر مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی کیخلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارتی فوج پیلٹ گن کے ذریعے تقریبا ایک ہزار کشمیریوں کو نابینا کر چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔دوسری جانب پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی رکن کانگریس تھومس سوزی سے ملاقات کی ہے۔ تھومس سوزی امریکی پارلیمنٹ کی عالمی تعلقات اور انسداد اسلحہ کمیٹی کی کن ہیں۔تھومس سوزی کا کہنا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان اور امریکا مل کر افغانستان میں استحکام کے لیےکام کرسکتے ہیں۔ملاقات میں پاکستان کی سیکیورٹی اور معاشی کامیابیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ تھومس سوزی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔پاکستان کی سلامتی سے متعلق ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کے حالات میں مثبت تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv