Social

نیویارک،نگراں وزیرِ اعظم سے سی ای او ریوٹنٹو گروپ کی ملاقات،کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

نیویارک (نیوزڈیسک) امریکا کے دورے پر گئے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سے نیو یارک میں ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے ریوٹنٹو گروپ کو پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے انہیں بتایا کہ پاکستان میں 6 ٹریلین ڈالرز سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں۔ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے سرمایہ کاری کی دعوت پر وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv