Social

واشنگٹن:ٹرمپ کی ترک ہم منصب سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب اریدوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کردیا ہے کہ کردستان تحریک کی امریکی حمایت قبول نہیں کی جائے گی۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے ساتھ تعاون ضروری ہے اور وہ امریکا کے ساتھ نئی بنیادوں پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، مگر کردستان تحریک کی امریکی حمایت قابل قبول نہیں۔ترک صدرطیب اردوان کا کہنا تھاکہ کردستان تحریک کی امریکی حمایت معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کرتے ہیں۔اس جنگ میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر کو فوجی ساز و سامان کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کے مسئلہ کا پر امن حل نکالنے کے لیے ترک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv