Social

ترکیہ میں وزارت داخلہ کے باہر دھماکہ اور فائرنگ

انقرہ (نیوزڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی عمارت ترک پارلیمنٹ کے قریب واقع ہے جہاں دھماکہ ہوا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

ترک حکام نے وزارت داخلہ کی عمارت پر حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے لیے 2 دہشت گرد گاڑی میں آئے جن میں سے ایک نے خود کو وزارت داخلہ کی عمارت کے گیٹ پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرے کو سکیورٹی فورسز نے ماردیا، واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر ہوا، جس کے بعد پارلیمنٹ اور وزارت داخلہ کی عمارت کے گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی کیوں کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ترک پارلیمنٹ کا آج پہلا اجلاس ہونا ہے، جس کے لیے صدر رجب طیب اردوان سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کے دوپہر پارلیمنٹ میں آنے کا امکان تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv