Social

ماہر شیف نت نئے اور انوکھے انداز سے مختلف ڈشز بنا کر شائقین کو حیران کردیتے ہیں،

'یوں تو دنیا بھر میں کئی ماہر شیف نت نئے اور انوکھے انداز سے مختلف ڈشز بنا کر شائقین کو حیران کردیتے ہیں، تاہم تھائی لینڈ میں ایک شخص نے سورج کی شعاعوں کی مدد سے چکن روسٹ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔تھائی لینڈ میں 60 سالہ دکاندار نے گاہکوں کو کچھ مختلف پیش کرنے کیلئے سے سورج کی شعاعوں سے کھانا پکانے کا طریقہ اپنایا ہوا ہے۔بنکاک سے 2 گھنٹے کی مسافت پر 60 سالہ دکاندار نے ایک ہزار حرکت کرنیوالے شیشوں کی دیوار بنائی ہے ،جس کے ذریعے وہ سورج کی شعاعوں کی شدید حدت مصالحہ لگے چکن پر ڈالتا ہے،جس سے صرف12منٹ کے اندر چکن پک کر کھانے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔دکاندار کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے چکن روسٹ کرنے کا یہ طریقہ استعمال کر رہا ہے،جب اس نے پہلی دفعہ یہ طریقہ استعمال کرنے کا سوچا تو بعض نے کہا کہ اس طرح چکن روسٹ کرنا ممکن نہیں،مگر اب وہ کہتے ہیں کہ تم کچھ بھی کر سکتے ہو۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv