واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں شدید لڑائی جاری ہے، امریکا، اسرائیل کی مدد کی درخواستوں پر غور کر رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان رات تک متوقع ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں متعدد امریکیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
Comments