نیویارک(نیوزڈیسک) فلسطینی دھڑوں کی طرف سے اسرائیل کے علاقوں پر شروع کیے گئے طوفان الاقصی آپریشن کو دو دن گزرنے کے بعد اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے مغربی ردعمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے پرعالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دنیا کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔
اسرائیل کو دفاع کاحق دینے کی بات فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس دینے کے مترادف ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض منصور نے زور دے کر کہا کہ ان کے ملک نے اسرائیل کے اقدامات سے بارہا خبردار کیا ہے مگر عالمی برادری نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ اس بات کا متقاضی ہے کہ اسرائیل اپنا راستہ تبدیل کرے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے غزہ کے محاصرے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنا ہوگا اور قتل عام کو روکنے کے لیے ہمارے ساتھ کام کرنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق دینا فلسطینیوں کو قتل کرنے کے لائسنس کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے فلسطینی عوام کے لیے بین الاقوامی تحفظ کہاں ہی ریاض منصور نے کہا کہ جب مظلوم فلسطینی ہیں جب کہ بین الاقوامی برادری خاموش ہے۔ ہم انسان نہیں ہیں کہ ہمیں قتل کرنے کی اجازت دی جائے اور اسرائیلیوں کے قتل پر اعتراض کیا جائے۔
Comments