Social

جلد جنگ روکنا ناممکن ہے، غزہ کے فلسطینی گروپوں کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) اسلامی جہاد تحریک کے رہنما اور اس کے سیاسی بیورو کے رکن ناصر ابو شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی گروپوں نے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو جلد روکنا ناممکن ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ابو شریف نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل چاہتا ہے تو تمام فریق حرکت میں آسکتے تھے۔
لیکن اب اسرائیل مزاحمتی گروپوں سے سخت دھچکے کے بعد قیمت چکانا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قیدیوں کے معاملہ میں تبادلہ کی بات جلد مذاکرات کی میز پر لائی جائے گی۔ خاص طور پر بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کی قید ہونے کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلہ کا معاملہ پر پیش رفت کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں کے ہاتھ میں اسرائیلی قیدیوں کی بڑی تعداد کا ہونا اسرائیل کو قیدیوں کا معاملہ اٹھانے پر مجبور کرے گی۔

لیکن اسرائیل فی الحال حالیہ حملے کی سب سے زیادہ قیمت وصول کرنا چاہتا اور اس کے ساتھ جو ہوا اس کا جواب دینا چاہتا ہے۔ اس کے بعد ہی قیدیوں کے معاملہ پر بات چیت ہو سکتی ہے۔الناصر صلاح الدین بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طوفان الاقصی کے تحت الناصر صلاح الدین بریگیڈ نے خودکش ڈرون استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ابو شریف نے یہ بھی کہا کہ اس محاذ آرائی میں مزید حیرت انگیز باتیں ابھی سامنے آنے والی ہیں۔ القسام بریگیڈز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے معرکہ طوفان الاقصی کے دوران آغاز میں ہی تمام محاذوں پر 35 خود کش ڈرونز کا استعمال کیا۔ ان ڈرونز نے دشمن کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv