پیانگ یانگ (نیوزڈیسک) شمالی کوریا نے غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا غزہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل مجرمانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔
ترجمان نے کہا اسرائیل اور فلسطین مسئلے کا حل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہی مضمر ہے ۔
Comments