انقرہ(نیوزڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے فلسطینی تحریک حماس کے ساتھ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کا آغاز کیا ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ذرائع نے کہا کہ فی الحال یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
ترکیہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ترکیہ حماس کے زیر حراست شہریوں کو رہا کرنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔
اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر رجب طیب ایردوآن نے بات چیت کا حکم دیا تھا۔ذرائع نے مزید تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ ترکیہ حماس کے زیر حراست سول قیدیوں کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے۔ صدر ایردوآن کے حکم کی بنیاد پر متعلقہ ادارے حماس کے زیر حراست شہریوں کے حوالے سے کارروائی کر رہے ہیں۔
Comments