واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی فوج نے آج بروز ہفتہ جنگی طیاروں کی سنٹرل کمانڈ کے زیر نگین علاقے میں آمد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مشرق وسطی کے علاقے میں فضائی کارروائیوں کو تقویت دینا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس سینٹرل کمانڈ نے ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر)پر کہا کہ F-15E اسٹرائیک ایگل حملہ آور طیارہ جس کا تعلق 494 ویں ایکسپیڈیشنری فائٹر سکواڈرن سے ہے امریکی سینٹرل کمانڈ کے زیر نگین علاقے میں پہنچا ہے،یہ کمک پورے مشرق وسطی میں امریکی پوزیشننگ اور فضائی کارروائیوں کو مضبوط کرنے کے لیے بھجوائی جا رہی ہے۔
Comments