ریاض(نیوزڈیسک) سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دینے کے لیے بارہا یہ سفارتی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل نے انڈونیشیا اور گیبون سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل سے بھی مطالبہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے تحفظ، امداد کی روانی، تشدد اور غزہ کے باشندوں کی زبردستی نقلِ مکانی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مدد کرنے کی ضرورت اور اسرائیل کے علاقائی اور عالمی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کرنے کے بارے میں اسی طرح تبادل خیال کیا۔
Comments