Social

پیوٹن نے غزہ کے محاصرے کو لینن گراڈ کے محاصرے سے تشبیہ دیدی، روسی صدر کاماسکو میں تقریب سے خطاب

ماسکو(نیوزڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے غزہ کے محاصرے کو لینن گراڈ کے محاصرے سے تشبیہ دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ناقابل قبول ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے ہٹلر کی فوج نے لینن گراڈ کا محاصرہ کیا تھا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرے لیکن اس سے فلسطینیوں کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں لینن گراڈ کے محاصرے کے دوران دس لاکھ روسی ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی ساتویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 1799 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1300 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کے متعدد واقعات کے بعد حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا اور محض 20 منٹ میں 5000 راکٹ فائر کئے تھے جبکہ سینکڑوں اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا۔
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv