Social

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا سعودی عرب کے بعد مصر اور اردن کا دورہ

قاہرہ(نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مصر اور اردن کے رہنماں سے ملاقاتیں، اسرائیل فلسطین معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے بعد انٹونی بلنکن مصر پہنچے جہاں انہوں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر مصری صدر نے غزہ کی سویلین آبادی پر اسرائیلی بمباری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دفاع سے کافی آگے بڑھ چکا ہے اب وہ اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے۔مصری صدر سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اردن پہنچے جہاں انہوں نے اردن کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی، وہ دوبارہ اسرائیل کا دورہ بھی کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv