واشنگٹن ڈی سی(نیوزڈیسک) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے، مجموعی طور پر اس شعبے میں تعلیم تک رسائی ، معیار ، کامیابی اور صنفی مساوات میں بہتری آئی ہے، ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہمیں ابھی کافی سفر طے کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے دی سٹیزن فائونڈیشن یو ایس اے کے ڈی سی چیپٹر کی سالانہ گالا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اعلی سطحی سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریبا 700 کے لگ بھگ سرکردہ پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات اور کمیونٹی رہنماں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ڈالر 3,510,400 کی رقم اکٹھی کی گئی ۔
ان میں سات نئے اسکولوں کی تعمیر بھی شامل ہے جو سیٹیزن فانڈیشن کے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے اراکین کی معاونت سے تعمیر کیے جائیں گے۔
تقریب کی نظامت معروف پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت حسنین اسلم نے کی۔سٹیزن فانڈیشن یو ایس اے کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ سٹیزن فانڈیشن نے اپنے قیام سے لیکر اب تک تقریبا تین لاکھ بچوں کے لئے انیس سو سکول قائم کیے ہیں ۔ فانیشن کے ڈی سی چیپٹر نے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں اب تک 43 سکول قائم کیے ہیں جن سے 5000 سے زائد بچوں کو ایک کامیاب اور امید افزا مستقبل تشکیل دینے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقصد ہمارے قومی اہداف کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے طے کردہ پائیدار ترقی کے اہداف میں بھی شامل ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے اور اپنے بچوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے ہمیں مزید اسکولوں، زیادہ فنڈنگ، بہتر انفراسٹرکچر، قابل اساتذہ، صنفی مساوات، تجدید شدہ نصاب اور جدید تعلیمی ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے۔
ہم اس راستے پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹیزن فانڈیشن نے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو وہ مواقع فراہم کیے ہیں جو انہیں پہلے میسر نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس قیمتی تحفے کے لیے پاکستان کے عوام آپ کے مشکور ہیں۔ سٹیزن فانڈیشن پاکستان اور بیرون ملک ایک برانڈ بن چکا ہی(اپنی پہچان بنا چکا ہی)۔انہوں نے گذشتہ سال پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور اس سے قبل کورونا وبا کے دوران بھی سٹیزن فانڈیشن کی خدمات کو سراہا۔
مسعود خان نے سٹیزن فائونڈیشن کی صدر محترمہ شمی قدوائی کی خدمات کو بھی سراہا جنہیں ان کی دہائیوں پر محیط کی سماجی اور انسانی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ خدمت کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ پاکستان پر یقین رکھیں،اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں،پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں اور اس امر پر یقین رکھیں کہ ہم کامیاب ہوں گے۔اس نے اپنی تقریر کا اختتام مایا اینجلو کے اس قول کے ’’عطیہ دینا مخیر کی روح کو آزاد کرتا ہے‘‘اور یونانی مفکر ایپیک ٹیٹس کے قول کہ ’’ صرف تعلیم یافتہ ہی آزاد ہوتے ہیں‘‘پر کیا۔
Comments