Social

اکتوبر کے ماہ میں ہی سعودی عرب کے کچھ علاقوں نے سفید چادر اوڑھلی،بارش، سیلاب اور ژالہ باری موسم سردہوگیا دیا

ریاض (نیوزڈیسک) اکتوبر کے ماہ میں ہی سعودی عرب کے کچھ علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بدھ کو مملکت کے شمالی ریجن کے علاقوں میں بارش، سیلاب اور ژالہ باری نے موسم سرد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر کا اختتام قریب آنے اور خزاں کے موسم کے آثار نمایاں ہونے پر گرم موسم کیلئے مشہور سعودی عرب کا موسم میں بھی واضح تبدیلی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے کچھ علاقوں میں بدھ کے روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا، ژالہ باری کے باعث ان علاقوں کا منظر ایسا تھا جیسے ان علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہو۔ بدھ کے روز سعودی عرب کے شمالی ریجن کی طریف کمشنری میں موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔

بدھ کو ہونے والی موسم کی اس پئش رفت کے بعد سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر طریف کمشنری میں ہوئی ژالہ باری کی ویڈیوز اور تصاویر خاصی وائرل ہو گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ طریف میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم یکسر تبدیل ہو گیا، ان علاقوں میں اب سردی کی آہٹ محسوس کی جا رہی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ سعودی عرب کے شمالی ریجن کی طریف کمشنری کے علاقے سرد موسم کیلئے مشہور ہیں۔ موسم سرما میں ان علاقوں میں برفباری ہونا معمول ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان تیج کے اثرات کی زد میں بھی آ گیا۔
سعودی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان تیج سے سعودی عرب جمعرات تک بالواسطہ متاثر ہوگا۔ تیج سنمدری طوفان سے ربع خالی، نجران ریجن، الخرخیر اور شرورۃ میں بارش کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تیج نے شدت والے طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے جس کا رخ یمن اور عمان کے ساحلوں کی جانب ہے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv