Social

ورلڈ کپ، بھارت نے نیدرلینڈ کو 160 رنز سے شکست دے دی

بنگلورو (نیوزڈیسک) ورلڈ کپ میں بھارت نے نیدرلینڈ کو 160 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈز کو جیت کے لیے411 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارتی بولرز محمد سراج، بھمرا ، کلدیب یادیو اور رویندرا جدیجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے بھی 1 ، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیدرلینڈز کے تیجا ندامنورو 54 اور سائبرانڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ کولن ایکرمین 35 اور میکس او ڈوڈ نے 30 رنز بنائے۔ ادھر بھارک کے کے ایل راہول نے 102 رنزکی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما نے 61 رنز اسکور کیے جبکہ ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے 51 ،51 رنز بنائے۔

بھارتی بیٹر شریاس ائیر نے آؤٹ ہوئے بغیر 128 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔ انڈین کپتان روہت شرما نے61 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی طرف سے باس ڈی لیڈز نے 2، روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ جبکہ حریف کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv