Social

دلہن کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پہنچ گیا

پشاور (نیوزڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دلہن کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقہ صوابی سے تعلق رکھنے والے زکریا نامی دلہا نے اپنی دلہنیا کی خواہش پوری کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پشاور پہنچ گیا، بارات جب پشاور کے مضافاتی اچینی بالا میں پہنچی تو علاقہ مکین دیکھ کر حیران رہ گئے جہاں کے رہائشی رحمان شاہ کی بیٹی کی رخصتی ہیلی کاپٹرمیں ہوئی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دلہا کی جانب سے دلہن کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس کو بیاہ کر ہیلی کاپٹر میں لے گیا اور مضافاتی علاقے میں ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر مقامی لوگ حیرت زدہ رہ گئے اور بڑی تعداد میں لوگ بارات دیکھنے پہنچے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv