Social

نعیم الحق نے طارق فاطمی سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

غیر مصدقہ مواد پر ردعمل دینا تحریک انصاف کی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا، پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے طارق فاطمی کی پرانی تصویر پر بیان دینے پر معافی مانگ لی۔نعیم الحق نے اس حوالے سے کہا کہ ٹوئٹ سے پہلے خبر کی تصدیق ضروری تھی ،اس معاملے پر شیریں مزاری نے بھی ٹوئٹ کی تو شاہ محمود نے تقریر کرڈالی ۔پی ٹی آئی ترجمان کی غلطی کو دہرانے والے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کی طرف سے تاحال معافی سامنے نہیں آئی ے۔گزشتہ روز نعیم الحق نے وزیراعظم کے 2016ء کے دورہ چین کی تصویرکو دیکھتے ہی بیان دے مارا تھا ،اس پر شیریں مزاری کیوں پیچھے رہتیں ؟ انہوں نے بھی ترجمان تحریک انصاف کی اس فاش غلطی کو حکومت پر تنقید کا سنہری موقع سمجھا اور اپنا بیان جاری کر دیا۔سلسلہ یہاں رکا نہیں، کئی عشروں کا سیاسی تجربہ رکھنے والے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی بلاتحقیق اس معاملے میں کود پڑے اور انہوں نے اسمبلی میں تقریر کر ڈالی ۔
سوشل میڈیا کے غیر مصدقہ مواد پر ردعمل دینے کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی عادت کو گزشتہ روز وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv