Social

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

کراچی (نیوزڈیسک) ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادوشمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 46 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 29دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8ارب 22 کروڑ 12لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9کروڑ 92لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 22کروڑ6 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل بڑھنے کے بعد گزشتہ دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار100 روپے کی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار800 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار543 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 71 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 2660 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2280.52 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 2067 ڈالر کی سطح پرآگیا ہے۔ دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران زراعت اور خوراک کی برآمدات میں 64فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے ملک کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv