Social

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، بی ایل اے کے 2ملزم گرفتار

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان اغوا، قتل اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔ڈی ایس پی عبدالحفیظ جونیجو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ملزم وسیم عرف مایا اور اعظم عرف پاشا کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے اور وہ اغوا برائے تاوان، قتل اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کے لئے وارداتیں کیا کرتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دستی بم اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv