Social

بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے شامل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے شامل کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.87 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 110 ارب روپے شامل کر دیئے۔اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.88 فیصد تا 5.84 فیصد سالانہ کے حساب سے 169 ارب 60 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔نیلامی میں شرکت کرنے والے 11 بولی دہندگان میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا ہے۔مرکزی بینک نے 5.87 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 112 ارب 60 کروڑ روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 93 ارب روپے منظور کئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv