Social

بھارتی لڑکی نے بوائے فرینڈ کو شادی کے منڈپ سے اغوا کرلیا

( ویب ڈیسک)بھارت میں لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو شادی کے منڈپ سے اغوا کرلیا، کہا ایسا نہیں ہوسکتا جس سے وہ پیار کرے اس کی شادی کسی اور سے ہو۔محبت ہو تو ایسی، دلیری ہو تو ایسی، کسی سے مانگا نہیں بس چھین لیا، بھارتی ریاست اترپردیش میں لڑکی نے بوائے فرینڈ کو شادی کی تقریب سے اغوا کرلیا۔جیپ میں سوار، ہاتھ میں ہتھیار، دو غنڈے ساتھ، 25 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی شادی کی تقریب میں پہنچ گئی، دلہا کی کنپٹی پر پستول رکھا اور اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ بھارتی میڈیا نے لڑکی کو ریوالور رانی کا خطاب دے دیا، شادی کے منڈپ سے بوائے فرینڈ کو اغوا کرنے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ جس سے وہ محبت کرتی ہے وہ کسی اور سے شادی کرلے۔پولیس نے واقعے کے ایک دن بعد لڑکی کو تو گرفتار کرلیا لیکن اغوا کیا گیا دولہا اب تک لاپتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv