نیویارک (نیوزڈیسک) نامور امریکی مصنف و صحافی شان کنگ اور ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتہ مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار 44 سالہ جیفری شان کنگ اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ہمراہ مسلمان ہوچکے ہیں، شان کنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ ہم نے امن اور محبت کے دین کا انتخاب کرلیا ہے، میری اہلیہ نے بھی میرے ساتھ اسلام قبول کیا، ہم دونوں نے اپنے شہر ڈیلاس کی قریبی مسجد میں نماز ادا کی، یہ ہمارے لیے ایک خوبصورت اور بامعنی دن تھا جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے، میں اور میری اہلیہ اب دنیا کے دیگر ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی طرح روزے بھی رکھیں گے، اس دوران میں آپ کے لیے دعا کروں گا اور میں آپ سے کہتا ہوں آپ بھی ہمارے لیے دعا کرتے رہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ شان کنگ صحافت کے علاوہ انسانی حقوق سے متعلق بھی کام کرتے ہیں، شان کنگ کو نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر آواز اٹھانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، شان کنگ گزشتہ چند ماہ سے مسلمانوں کے حق میں کھل کر بات کررہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں امریکہ میں مخالفت کا بھی سامنا رہا تاہم اب انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
Comments