Social

نیشنل بینک میں ہزارروپے کے نوٹ دیکھ کر عملہ حیران

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے نیشنل بینک میں مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے بینک منیجر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ آج صبح کیش آیا تو نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے۔ویڈیو بیان کے مطابق بینک منیجر نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئی ہیں معلوم نہیں۔

ایک صارف نے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ واپس کئے تو دیکھا کہ ان کی ایک سائیڈ خالی تھی، اس شکایت کے بعد جب نوٹوں کے مزید بنڈل چیک کیے گئے تو ان میں بھی ایک سائیڈ بغیر پرنٹنگ کے ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں منیجر کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔ترجمان نیشنل بینک نے میڈیا سے کہا کہ مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے بیان آپریشن ڈپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے، متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ویڈیو بھی بھیج دی گئی ہے، مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد میڈیا سے شیئر کرینگے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv