Social

ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب ہونے کے بعد ہسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا، جاں بحق ایف آئی اے انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی طبعیت اس وقت خراب ہوئی جب وہ اسلام آباد ہوئیکورٹ میں پیسی کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں موجود تھے، انسپکٹر عمران عدالتی حکم پر ریکارڈ پیش کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے جہاں اچانک دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv