مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک) میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں فرزندان اسلام نے ہفتے کو میدان عرفات میں حج کا خطبہ سنا جہاں میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات میں موجود تھی، خاتون کو جبل رحمت ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا جہاں خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، جس کے بعد ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اس بار 18 لاکھ 33 ہزار 164 افراد نے فریضہ حج ادا کیا، سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’حج 2024 میں حجاج کی تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 تک پہنچ گئی‘، ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مکہ سے منی اور عرفات تک حج کے مراحل کی کامیابی کا بھی اعلان کیا، سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حجاج کا تعلق دنیا کے 200 سے زیادہ ملکوں سے ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایشیائی ملکوں سے آنے والے حجاج کی تعداد 63اعشاریہ 3 فیصد، عرب ممالک سے 23اعشاریہ 3 فیصد، افریقہ سے 11اعشاریہ 3 فیصد جب کہ امریکا اور آسٹریلیا سے 3اعشاریہ 2 فیصد رہی، داخلی حجاج کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار 854 جب کہ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار 310 ریکارڈ کی گئی ہے، حجاج میں 9 لاکھ 58 ہزار 137 مرد اور 8 لاکھ 75 ہزار 25 خواتین ہیں، 15 لاکھ 46 ہزار 345 حجاج فضائی، 60 ہزار 251 بری جب کہ 4 ہزار 714 بحری راستے سے سعودی عرب پہنچے، مکہ روٹ کے ذریعے مملکت آنے والے حجاج کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 901 رہی۔
Comments