تہران(نیوزڈیسک) ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی،مسعود پزشکیان ایران کے صدر منتخب ہوگئے، ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشیکان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لئے ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں ٹرن آوٹ بہت کم رہا ۔
ایرانی الیکشن کمیشن نے اصلاح پسند مسعود پزشکیان کی فتح کا اعلان کردیاجبکہ ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشکیان نے نے اکثریتی ووٹ حاصل کئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹرن آوٹ 49.8 فیصد رہا۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے عوام سے کہا تھا کہ وہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پولنگ میں حصہ لیں تاکہ ملک کی قیادت ان کے حقیقی نمائندے کے ہاتھ میں ہو۔
علی خانہ ای نے پہلے مرحلے میں کم ٹرن آوٹ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔مسعود پزشکیان واحد اصلاح پسند صدارتی امیدوار تھے۔ ایران کے صدارتی انتخاب میں ایران کے 6 کروڑ 10 لاکھ ووٹرز میں سے صرف 40 فیصد نے پہلے راونڈ میں حصہ لیا جو 1979 کے انقلاب بعد سے ایران میں کم ترین ٹرن آوٹ تھا۔ مسعود پزشکیان نے 42 فیصد اور سعید جلیلی نے 39 فیصد ووٹ لئے ہیں۔
کئی عشروں تک رجعت پسند اور انتہائی رجعت پسند عناصر کے اقتدار کے بعد مسعود پزشکیان کی کامیابی ایران میں اصلاح پسندوں کے حوصلے بڑھانے والی حقیقت ہے۔69 سالہ مسعود پزشکیان ہارٹ سرجن ہیں وہ دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کےوزیرتھے، وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے، ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے تبریزیونیورسٹی سے طب کی تعلیم حاصل کی۔
Comments