کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب واٹر بورڈ کی زمین پر قبضہ کرنے والے 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالرحمان، محمد ثقلین، محمد موسیٰ، رفیع اللہ، عرفان اللہ، حضرت علی اور محمد شہزاد حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب واٹر بورڈ کی زمین پر قبضہ کرکے تعمیرات کررہے تھے۔
Comments