Social

اسرائیل پرجوابی حملہ نہ کرنا ورنہ تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایک امریکی ذمہ دار نے انتباہ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تو ایران کو اس کے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور غزہ میں جنگی بندی کے لیے مذاکراتی عمل بھی پٹڑی سے اتر جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی ان کھلے لفظوں میں یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب دوحہ مذاکرات سے کچھ ایسا خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکے اور امریکی وزیر خارجہ فوری طور پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

جہاں اسرائیل کے وزیر خارجہ یورپی اتحادی ملکوں کو بھی اسی ایک صفحے پر لانا چاہتے ہیں جس پر امریکہ اور اسرائیل تقریبا اکٹھے ہیں کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کی صورت ایران کو ایک ہمہ جہت حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایران کے لیے دھمکی کے لہجے میں بات کرنے والے امریکی ذمہ دار نے سات اکتوبر کے حماس حملے کو ایرانی پراکسی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد یہ پراکسی جنگ زیادہ خوفناک ہو جائے گی اور جنگ بندی کے لیے مذاکراتی عمل بھی راستے سے ہٹ جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv