Social

اسپاٹ فکسنگ،خالد لطیف کااینٹی کرپشن ٹریبونل کے بائیکاٹ کا اعلان

اسپاٹ فکسنگ میں معطل خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ٹریبونل کے سامنے مزید پیش ہونے سے انکار کردیا، خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹریبونل کی کارروائی جانب دارانہ ہے۔وکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹربیونل کی 19 مئی کی کارروائی کی ویڈیو دی جائے، ویڈیو نہیں دی گئی تو ٹریبونل کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔خالد لطیف نے ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغرحیدر پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اور ان کے وکیل نے راہِ فرار اختیار کی، خالد لطیف شریک نہ ہوئے تو ٹریبونل کو یک طرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹربیونل نے ویڈیو دی تو اعتراض ہوگا، خالد لطیف 8 فروری کو بکی سے ملے، 9 فروری کو دوبارہ شرجیل خان کے ساتھ ملے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv